امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرقِ وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ذریعے ایران سے مضبوط اور مثبت پیغامات سامنے آئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ٹیم کے ساتھ مل کر 15 نکات پر مشتمل ایک ایکشن لسٹ پیش کی جو امن معاہدے کے فریم ورک کی بنیاد ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس ایکشن لسٹ کو پاکستان نے بطور ثالث آگے بڑھایا ہے۔
امریکی نمائندہ خصوصی کا کہنا ہے کہ مجوزہ 15 نکاتی ایکشن لسٹ بذریعہ پاکستان ایران تک پہنچائی گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی ماہرین کا خیال ہے کہ امریکا ایران جنگ میں ثالثی کردار پاکستان کی اہمیت اور عالمی سطح پر اعتماد کا عکاس ہے۔