• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: افغان سیاسی پناہ گزین 12 سالہ لڑکی کے اغوا اور ریپ کا مجرم قرار

بارہ سالہ لڑکی سے زیادتی کا مجرم احمد ملاخیل(تصویر بشکریہ: بی بی سی)۔
بارہ سالہ لڑکی سے زیادتی کا مجرم احمد ملاخیل(تصویر بشکریہ: بی بی سی)۔

افغان سیاسی پناہ گزین 12 سال کی لڑکی کے اغوا اور ریپ کا مجرم قرار دے دیا گیا۔ 

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان شہری احمد ملاخیل نے لڑکی کو اکیلا دیکھ کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ لڑکی کے ریپ کے واقعہ کے بعد علاقے میں احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے۔

جیوری نے ملاخیل کو ریپ اور 2 جنسی زیادتی کے الزامات میں مجرم ٹھہرایا۔ تاہم گرفتار دوسرا ملزم کبیر بچی کا گلا گھوٹنے اور اغوا کے الزام سے بری ہوگیا۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق احمد ملاخیل واردات سے چار ماہ قبل کشتی کے ذریعے برطانیہ پہنچا تھا، افغان شہری احمد ملا خیل کو سزا بعد میں سنائی جائے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید