• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا سعودی پرنس سلطان ایئربیس پر میزائل حملہ، متعدد امریکی فوجی زخمی

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

جمعے کے روز سعودی عرب کے پرنس سلطان ایئربیس پر ایران نے میزائل حملہ کیا،  امریکی اخبار  کے مطابق حملے میں متعدد امریکی فوجی زخمی ہوئے۔

 حملے کے  نتیجے میں امریکا کے کئی ری فیولنگ طیاروں کو بھی نقصان پہنچا۔

امریکی حکام نے سعودی عرب میں فوجی اڈے پر حملے میں 12 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ادھر سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ریاض کی جانب فائر کئے گئے بیلسٹک میزائل کو تباہ کر دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید