متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زايد سے یوکرین کے صدر زیلنسکی نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں سیکیورٹی اور عسکری صورتِ حال پر تبادلۂ خیال اور ایرانی حملوں کی مذمت کی گئی۔
یوکرین اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کے بعد زیلنسکی ابوظبی پہنچے ہیں جہاں ان کی اعلیٰ ترین اماراتی حکام سے بات چیت کے بعد یوکرینی ماہرین سے ملاقات ہوئی۔
یوکرین کے صدر زیلنسکی نے قومی دفاعی ماہرین کی خدمات کو سراہا۔
متحدہ عرب امارات کی سیکیورٹی مزید بہتر بنانے پر تبادلۂ خیال اور اماراتی ایئر اسپیس کو مزید محفوظ بنانے پر نئی حکمتِ عملی اپنانے پر غور کیا گیا۔