• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حزب اللّٰہ کا اسرائیلی جنگی طیارے پر زمین سے فضا میں مار کرنے والا میزائل فائر کرنے کا دعویٰ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

حزب اللّٰہ نے بیروت میں اسرائیلی جنگی طیارے پر زمین سے فضا میں مار کرنے  والا میزائل فائر کرنے کا دعویٰ کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ نے پہلی بار زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا استعمال کیا ہے۔

حزب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی افواج کے خلاف 80 سے زائد کارروائیاں کی ہیں۔

دوسری جانب ایران کے حمایتی یمنی گروہ حوثیوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ میں مزید ممالک شامل ہوئے یا بحیرۂ احمر کو ایران کے خلاف حملوں کے لیے استعمال کیا گیا تو وہ براہِ راست فوجی مداخلت کریں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ سریع نے ایک ٹی وی خطاب میں کہا ہے کہ گروہ کی ’انگلیاں ٹریگر پر ہیں‘ اور کسی بھی نئے عسکری اتحاد کی صورت میں فوری کارروائی کی جائے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف کشیدگی بڑھنے پر بھی ردِعمل دیا جائے گا تاہم کارروائی کی نوعیت واضح نہیں کی گئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید