ترکی کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر کبریٰ کارااصلان ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں جان کی بازی ہار گئیں۔
21 سالہ کبریٰ کارااصلان نے 26 مارچ 2026ء کو مبینہ طور پر ایک پل سے چھلانگ لگا دی۔
رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ عثمان غازی پل پر پیش آیا، جو ترکی کے علاقے گیبزے میں واقع ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق کبریٰ کو دن دیہاڑے پل کی حفاظتی ریلنگ پر چڑھتے دیکھا گیا، جس پر وہاں موجود افراد اور ڈرائیورز نے فوراً اپنی گاڑیاں روک کر انہیں بچانے کی کوشش کی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی افراد کبریٰ کو اس قدم سے روکنے کی کوشش کرتے رہے اور کافی دیر تک انہیں سمجھاتے رہے، تاہم وہ نہ مانیں اور بالآخر کئی میٹر بلند پل سے نیچے پانی میں کود گئیں۔
ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور انہیں نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں اور ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
کبریٰ کارااصلان سوشل میڈیا پر لائف اسٹائل کنٹینٹ کی وجہ سے خاصی مقبول تھیں اور ان کے ہزاروں فالوورز تھے، وہ ترک فٹبال کلب کی زبردست مداح بھی تھیں اور اکثر اپنی پوسٹس میں ٹیم کی حمایت کرتی نظر آتی تھیں۔
ان کی اچانک موت نے سوشل میڈیا صارفین کو صدمے میں مبتلا کر دیا ہے اور ان کے مداح اس واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔