امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب سے معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت کی اپیل کر دی۔
بلوم برگ کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ تبدیلی کے دہانے پر ہے۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے خلاف جنگ خطے کو ایٹمی خطرے سے آزاد کرے گی۔
بلومبرگ کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ ایران جنگ کے بعد خطے میں اقتصادی مواقع پیدا ہوں گے۔
ابراہیمی معاہدہ صرف ایک معاہدہ نہیں بلکہ کئی مختلف معاہدوں کا ایک مجموعہ ہے، بنیادی طور پر ان معاہدوں کے ذریعے اسرائیل اور کئی مسلم ممالک کے درمیان تعلقات خاص طور سے سفارتی تعلقات کو باضابطہ قائم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس میں امریکا ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔
ان معاہدوں میں مخصوص دو طرفہ معاہدے شامل ہیں جو تجارت، سلامتی اور دیگر شعبوں میں تعاون کا احاطہ کرتے ہیں۔