• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک تحفظ آئین پاکستان کا حکومت کو آئینی بالادستی کیلئے مذاکرات کا پیغام

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت سے آئینی بالادستی کے لیے مذاکرات اور قومی حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کر دیا۔

اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ  محمود خان اچکزئی نے تمام جماعتوں کو مل بیٹھ کر اتفاق رائے کا پیغام دیا۔ پارلیمانی، آئینی بالادستی، شفاف انتخابات سے متعلق ہم نے مذاکرات کا پیغام بھجوایا، اپوزیشن چیمبر میں محمود خان اچکزئی نے حکومتی وفد کو بہتر راستہ نکالنے کا کہا، حکومتی نمائندے بھی چاہتے ہیں کوئی درمیانی راستہ نکلے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو بات چیت ہوئی ممکن ہے میں غلط ہوں لیکن حکومتی نمائندے بھی بہتری چاہتے ہیں۔ پیر کو اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس طلب کیا ہے، پیپلز پارٹی، ن لیگ، مولانا فضل الرحمان اور دیگر جماعتیں آئینی بالادستی پر اتفاق کریں۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ محمود خان اچکزئی سے حکومتی وفد کی ملاقات سے لگا کہ وہ بھی بات چیت میں سنجیدہ ہیں لیکن وزیراعظم کی اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کے حوالے پیشرفت نہ ہو سکی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے حکمرانوں سے بات چیت کی، محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم کو خط بھی لکھا، محمود خان اچکزئی نے غیرمشروط بات چیت کے آغاز کا کہا، اب تک وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات نہیں ہوسکی۔

قومی خبریں سے مزید