• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ پر نیتن یاہو اور موساد چیف میں اختلافات

تصویر: اسرائیلی میڈیا
تصویر: اسرائیلی میڈیا

ایران جنگ پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور ملک کی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ میں شدید اختلافات کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

ایرانی میڈیا نے رپورٹ میں نیتن یاہو اور موساد سربراہ میں شدید اختلافات کا دعویٰ کیا اور کہا کہ خفیہ ایجنسی کے چیف ایک ہفتے سے اہم میٹنگز میں شریک نہیں ہو رہے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ موساد سربراہ پر ایرانی فوج کی صلاحیتوں سے متعلق غلط معلومات دینے کا الزام ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم ایران جنگ کی ذمے داری موساد سربراہ پر ڈال رہے ہیں، موساد کا موقف ہےکہ جنگ کے ذمے دار اسرائیلی وزیراعظم ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید