• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان، طالبان پابندیوں سے 10 لاکھ لڑکیاں متاثر ہوچکی ہیں، یونیسیف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ افغانستان میں طالبان پابندیوں سے 10 لاکھ لڑکیاں متاثر ہوچکی ہیں۔

یونیسیف کی نئی رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ اگر طالبان حکومت نے لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کی ملازمتوں پر پابندیاں جاری رکھیں تو 2030ء تک افغانستان 25 ہزار خاتون ٹیچرز سے محروم ہوجائے گا۔

رپورٹ میں یونیسیف نے کہا کہ طالبان کی پابندیوں سے اب تک 10 لاکھ لڑکیاں متاثر ہوچکی ہیں، 2030 میں یہ تعداد 20 لاکھ ہوجائے گی۔

رپورٹ کے مطابق 2030 آتے آتے افغانستان 5 ہزار 400 لیڈی ہیلتھ ورکرز سے بھی محروم ہوجائے گا۔

طالبان نے 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد مختلف سرکاری اداروں میں خواتین کی ملازمت پر پابندی لگادی ہے جبکہ 12 سال کے بعد لڑکیوں کے حصول تعلیم پر بھی پابندی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید