پاکستانی سینیٹر مشاہد حسین سید نے اسرائیلی قومی سلامتی کے سابق مشیر یاکوف امیڈرور سے پوچھا آئرن ڈوم کا کیا ہوا؟
عرب ٹی وی کے پروگرام میں اسرائیل، امریکا کی ایران کے ساتھ جنگ سے متعلق سینیٹر مشاہد حسین اور یاکوف امیڈرور میں بحث ہوئی۔
مشاہد حسین نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے گریٹر اسرائیل منصوبے کا حصہ ہیں، جنگ میں ایران کو برتری حاصل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اور امریکا کا پلان اے بری طرح ناکام ہوگیا، اب صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن کی بھیک مانگنے پر مجبور ہیں۔
دوران پروگرام مشاہد حسین سید نے سابق اسرائیلی مشیر سے استفسار کیا کہ آئرن ڈوم کا کیا ہوا؟ اسے تو ناقابلِ شکست کہا جاتا تھا؟
اس پر یاکوف امیڈرور نے جواب دیا کہ آئرن ڈوم بہت اچھا کام کر رہا ہے، اس نے 90 فیصد حملے کامیابی سے روکے، پھر خود ہی تسلیم کیا کہ زیادہ تر حملے آئرن ڈوم نے نہیں بلکہ ایرو-تھری نے روکے۔