• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن ریاست کی سیکیورٹی پر سیاست نہیں کر رہی، خورشید شاہ

Opposition Not Politicizing On Security Of State Khursheed Shah
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ریاست کی سیکیورٹی پر اپوزیشن سیاست نہیں کر رہی ،اس معاملے میں حکومت کے ساتھ ہیں ۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے فیڈریشن ہاؤس کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے لیے ٹاکس فورس کی تشکیل کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے تسلیم کیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے 7سے 8نکات ایسے ہیں جن پر عمل نہیں ہوا۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کوئٹہ دھماکے پر محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان کے بیانات ان کے اپنے خیالات ہیں،لیکن ہمیں ان کی باتوں کو بھی سننا چاہئے۔
تازہ ترین