وزیراعظم شہباز شریف نے 4 ممالک کے وزرائے خارجہ کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کردیا ہے۔
اسلام آباد میں شہباز شریف نے سعودی عرب، ترکیے اور مصر کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں جس میں معزز مہمانوں کو پاکستان کی سفارتی کاوشوں سے آگاہی دی گئی۔
وزرائے خارجہ نے دوران گفتگو وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔
دوران ملاقات وزیراعظم ترک اور مصر کے صدر کےلیے نیک تمناؤں اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا اور ان رہنماؤں سے اپنی حالیہ گفتگو کا تذکرہ بھی کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک میں کشیدگی سے قیمتی جانوں، معیشت اور املاک کا نقصان ہو رہا ہے، خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان، ایران اور امریکا کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔