کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان میں موسم میں تبدیلی کے ساتھ کوئلہ کانوں میں حادثات کے بڑھنے کا خدشہ ،محکمہ معدنیات نے مائنز انسپکٹروں کو کوئلہ کانوں کی معائنے بڑھانے کی ہدایت کردی ۔چیف مائنز انسپکٹر عاطف علی نے بتایا کہ بلوچستان کی کوئلہ کانوں میں موسم کی تبدیلی کے باعث حادثات میں حادثات کے اضافے کا خدشہ رہتا ہے ، گرمی شروع ہوتے ہی کوئلہ کانوں میں میتھن اور دیگر گیسز پیدا ہونا شروع ہوجاتی ہیںاسی وجہ سے چند روز قبل چمالنگ کی کوئلہ کان میں گیس بھرنے کے باعث دو کان کن جان بحق ہوگئے تھے ۔چیف مائنز انسپکٹر نے بتایا کہ کوئلہ کانوں میں حادثات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات سخت کرنے اور مائنز انسپکٹروں کو کوئلہ کانوں کی معائنے بڑھانے کی ہدایت کردی ہے ۔