کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ایک دن کے تعطل کے بعد ہفتے کواپنی منزل کی جانب روانہ کردی گئیریلوے حکام کے مطابق ٹرین سروس کو ریلوے ٹریک کی مرمت، پلوں کے معائنے اور دیگر فنی وجوہات کے باعث معطل کیا گیاتھااس دوران مختلف مقامات پر ریلوے ٹریک اور پلوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیااس عمل کے دوران ٹریک کی حالت کا جائزہ لے کر ضروری مرمت کا کام بھی کیا گیا واضح رہےکہ کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل اور چمن کے لیے چلنے والی چمن پسنجر ٹرین پہلے ہی سے مختلف وجوہات کی بنا پر معطل ہیں۔