• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق سینیٹرسراج الحق سہ روزہ دورے پرآج کوئٹہ پہنچیں گے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سابق امیرجماعت اسلامی پاکستان سابق سنیٹرسراج الحق تین روزہ دورے پرآج کوئٹہ پہنچیں گے دورے کے دوران وہ آج مختلف تعزیتوں وفاتحہ خوانی اورملاقاتوں کے ساتھ جماعت اسلامی کے صوبائی دفترمیں علماء ومشائخ کی تقریب میں شرکت اور رات کوجماعت اسلامی کوئٹہ کے تیمورشاہ پوپلزئی کی شادی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وہ منگل 31مارچ کو مشوانی قبائل وپوپلزئی قبائل کے الگ الگ پروگراموں میں شرکت اور جماعت اسلامی کوئٹہ کی عیدملن تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ بدھ یکم اپریل کو وہ جماعت اسلامی کے ذمہ داران کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس بھی کریں گے-