• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں عالمی یومِ تپِ دق منایاگیا،تقاریب کاانعقاد

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)دنیا بھر میں عالمی یومِ تپِ دق منایاگیا،اس موقع پرتقاریب کاانعقاد کیاگیا اس دن کا مقصد عوام میں تپِ دق کے خطرات کے بارے میں شعور پیدا کرنا اور عالمی سطح پر اس بیماری کے خاتمے کے لیے اقدامات کو فروغ دینا ہے۔ تپِ دق ایک سانس کی بیماری ہے جو وقت پر علاج نہ ہونے کی صورت میں جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال لاکھوں افراد اس بیماری کا شکار ہوتے ہیں اور متعدد افراد اس کے باعث اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ تپِ دق کے خلاف عالمی مہم کی تاریخ 1882 سے شروع ہوتی ہے جب جرمن سائنسدان رابرٹ کوخ نے تپِ دق کے جرثومے کی دریافت کی۔ اسی دریافت کے یاد میں 1982 میں اقوامِ متحدہ نے یہ دن منانے کا اعلان کیا تاکہ عالمی سطح پر اس بیماری کے تدارک اور علاج کے لیے شعور بیدار کیا جا سکے۔ اس سال 2026 کا موضوع "ہاں! ہم تپِ دق کو ختم کر سکتے ہیں" رکھا گیا ہے، جس کا مقصد لوگوں کو یہ باور کرانا ہے کہ مناسب علاج، ویکسین اور عالمی تعاون کے ذریعے تپِ دق کو ختم کیا جا سکتا ہے۔