• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کرتے رہینگے، مرتضیٰ کاکڑ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ ژوب کی قومی و صوبائی اسمبلی میں نمائندگی کے باوجود عوام آج بھی مشکلات کا شکار اور جائز حقوق سے محروم ہیں ۔ یہ صورتحال اس بات کی عکاس ہے کہ عوامی نمائندے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔ یہ بات انہوں نے جماعت اسلامی ژوب کے مرکز میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ تقریب میں جماعت اسلامی ژوب کے اراکین ، کارکنان اور مختلف سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی مرتضیٰ خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان میں بدامنی اور بدعنوانی دراصل حکومتی پالیسیوں کی ناکامیوں کا نتیجہ ہے ، صوبے کے عوام کو ان کے وسائل پر حق نہیں دیا جا رہا جبکہ ووٹ کے حق کے استعمال میں بھی رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں اور جعلی نمائندوں کو عوام پر مسلط کیا جاتا ہے ۔ تجارت و کاروبار پر قدغنیں ، بارڈرز کی بندش ، اور جبری گمشدگیوں جیسے سنگین مسائل نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان مسائل کا فوری اور سنجیدہ نوٹس لیا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی ۔