کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے صدر سید عبدالقیوم آغا کی جانب سے مرکزی تنظیم تاجران کے ترجمان کاشف حیدری کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں تنظیم کے تنظیمی ڈھانچے کو مؤثر بنانے، کارکنان کے ساتھ رابطوں کو بڑھانے، باقاعدہ اجلاسوں کے انعقاد اور تاجر برادری کے مسائل کے فوری حل کے لیے عملی اقدامات پر زور دیا گیااس موقع پر قسیم آغا، عزت اللہ کاظمی، سلطان خلجی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔