• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پیپلز لائرز فورم بلوچستان کے سینئر رہنما سید ظہور آغا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہفتہ 4 اپریل کو قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سینتالیسویں برسی کے موقع پر سیشن کورٹ بار روم میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیا جائے گا جس میں پیپلز لائرز فورم کے سینئر رہنما اور اراکین شرکت کریں گے ۔