• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریخ کی گہرائیوں میں چھپا قدیم دریائی نظام دریافت

فوٹو بشکریہ ارتھ ڈاٹ کام
فوٹو بشکریہ ارتھ ڈاٹ کام

امریکی خلائی ادارے (ناسا) نے مریخ کی گہرائی میں ایک وسیع قدیم دریا کے نظام کو دریافت کر لیا۔

ناسا کی پرسیورنس روور کے ذریعے سرخ سیارے کی سطح کے نیچے سے دریافت ہونے والا دریائی نظام اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہاں پر اربوں سال پہلے کبھی دریائی نظام بھی موجود تھا۔

پرسیورنس کے (آر آئی ایم ایف اے ایکس) نامی آلے نے مریخ کی سطح پر واقع ایک قدیم اور انتہائی اہم گڑھے جیزیرو کریٹر کے نیچے پہلے سے کہیں زیادہ گہرائی میں چھان بین کی ہے، جس کے نتیجے میں بہتے پانی سے بھرے ہوئے ایک قدیم ڈیلٹا سسٹم کا انکشاف ہوا ہے۔

اس حوالے سے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی جیو مائیکرو بائیولوجسٹ ایمیلی کارڈریلی نے بتایا کہ مجموعی طور پر آر آئی ایم ایف اے ایکس ایک وسیع تر آبی نظام کی وضاحت کرتا ہے اور جیزیرو کریٹر پر تصور سے زائد پانی کی موجودگی اور زندگی کے آثار کی نشاندہی کرتا ہے۔

کئی سالوں کی تلاش کے بعد اب یہ تو واضح ہو گیا ہے کہ مریخ ہمیشہ سے ایسا  بنجر سیارہ نہیں تھا، جس کے بعد اب اس سیارے سے متعلق جو سوال اُٹھتے ہیں، ان میں سب سے اہم سوال یہ ہے کہ مریخ کی سطح پر پانی کتنی دیر تک برقرار رہا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید