• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 گیس فیلڈز کی بندش، سوئی سدرن کے نظام میں گیس کی قلت کا خدشہ

دو گیس فیلڈز کی بندش کے باعث سوئی سدرن کے نظام میں گیس کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

سوئی سدرن کے ذرائع کے مطابق آج کئی گھنٹے گیس کی قلت کا سامنا ہو سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوپہر 2 بجے تا شام 7 بجے تک گیس کی قلت کا اثر زیادہ ہو سکتا ہے۔

سوئی سدرن کے ترجمان نے کہا ہے کہ گیس کی قلت کے مسئلے پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید