• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدرِ مملکت کا چینی سفارتخانے کا غیر اعلانیہ دورہ

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے گزشتہ رات چینی سفارت خانے کا غیر اعلانیہ دورہ کیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دورہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 4 ملکی مذاکرات مکمل ہونے کے بعد کیا گیا۔

صدارتی ترجمان کی جانب سے  کسی بھی قسم کے دورے یا ملاقات کے ہونے یا نہ ہونے سے متعلق تردید یا تصدیق سے گریز کیا گیا ہے۔

صدارتی ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات ہونے کی صورت میں پریس ریلیز اور ویڈیو جاری کر دی جاتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید