اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈیون کانوے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اچھی یادیں ہیں اور اب مزید اچھا وقت گزرے گا۔
لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے جارح مزاج بیٹر ڈیون کانوے نے کہا کہ پی ایس ایل میں اب تک کھیلنے کا تجربہ بہت اچھا ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ میں ہمارا گروپ بھی اچھا بنا ہوا ہے، میں انجوائے کر رہا ہوں اور لمبا وقت یہاں کرکٹ کھیلنے کا منتظر ہوں۔
ڈیون کانوے کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کے ساتھ بھی یہاں چیمپئنز ٹرافی کے لیے گزارے وقت کی اچھی یادیں ہیں، اب کراچی میں بھی پی ایس ایل کے میچز ہونے ہیں، وہاں رنز کیے ہیں، کراچی میں پچز بیٹنگ کے لیے اچھی ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں وقت اچھا گزر رہا ہے، ہوٹل میں اچھے ریسٹورنٹس ہیں، اچھے کھانوں سے لطف اندوز ہوا ہوں اور ارد گرد کے لوگ بھی اچھے اور خوش آمدید کہنے والے ہیں اس لیے سب اچھا جا رہا ہے۔