بھارتی شہر بنگلورو کے ایک نوجوان جوڑے کی افسوس ناک ہلاکت کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 32 سالہ نوجوان، سافٹ ویئر انجینئر بھانو چندر ریڈی کنٹا نے گزشتہ روز اپنے اپارٹمنٹ میں خودکشی کر لی، جب اِس کی 31 سالہ بیوی نے شوہر کا کمرہ بند پایا تو سیکیورٹی اور پڑوسیوں کو اطلاع دی۔
پڑوسیوں نے دروازہ کھولا تو بھانو کی لاش برآمد ہوئی جس کے چند ہی منٹوں بعد اس کی دل برداشتہ بیوی نے اسی رہائشی عمارت کی 17 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی جان دے دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان جوڑے کے اہلِ خانہ کی درخواست پر دونوں کی ہلاکتوں کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ تفتیش کار موت کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے پوسٹ مارٹم رپورٹ اور دیگر پہلوؤں کی جانچ کر رہے ہیں۔