• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران: امریکا و اسرائیل کو معلومات دینے کے الزام میں 2 افراد گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ایرانی سیکیورٹی فورسز نے امریکا اور اسرائیل کو معلومات دینے کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں افراد کو آذربائیجان صوبے کے علاقے اوسکو سے حراست میں لیا گیا۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد نے اہم مقامات سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے بدلے کرپٹو کرنسی حاصل کی۔

ایرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ گرفتار افراد کو عدالتی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایرانی عدلیہ کا کہنا ہے کہ ایران میں سرکاری عمارت پر حملے میں ملوث 2 افراد کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔

ایرانی عدلیہ نے کہا ہے کہ دونوں افراد کالعدم تنظیم سے وابستہ تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید