• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ میں آدھے سے زائد اہداف حاصل کر لیے: نیتن یاہو

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو — فائل فوٹو
اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو — فائل فوٹو 

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں آدھے سے زیادہ اہداف حاصل کر لیے ہیں۔

نیتن یاہو نے ایران سے جنگ کے بارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یقینی طور پر آدھا راستہ طے کر چکے ہیں، لیکن میں اس بارے میں کوئی شیڈول نہیں چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ میرا مطلب ہے کہ اپنے مشن کے آدھے سے زائد اہداف حاصل  کر چکے ہیں لیکن اس مشن کو پورا ہونے میں ابھی وقت لگے گا۔

نیتن یاہو نے کہا کہ ایران جنگ میں پاسدارانِ انقلاب کے ہزاروں ارکان کو ہلاک کرنے سمیت کئی اہداف حاصل کیے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اور امریکا ایران کے جوہری پروگرام اور ہتھیاروں کی صنعت کو ختم کرنے کے قریب ہیں۔

نیتن یاہو نے یہ بھی کہا کہ میرے خیال میں موجودہ ایرانی حکومت گر جائے گی، لیکن ابھی ہم صرف ان کی فوجی، میزائل اور جوہری صلاحیت کو کم کر کے اُنہیں اندر سے کمزور کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید