• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان میں امن مشن کے فوجیوں کی ہلاکت پر انڈونیشیا کا عالمی قوانین کے احترام کا مطالبہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لبنان میں امن مشن کے فوجیوں کی ہلاکت پر انڈونیشیا نے عالمی قوانین کے احترام کا مطالبہ کر دیا۔

انڈونیشین وزارتِ دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امن فوجیوں کی حفاظت ترجیح ہونی چاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ فریقین انسانی قانون کی پاسداری اور امن فوجیوں کی سیکیورٹی یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ جنوبی لبنان میں دھماکے سے اقوامِ متحدہ امن مشن کے 2 اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں۔

اقوامِ متحدہ امن مشن کے مطابق جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کا تعلق انڈونیشیا سے تھا۔

دھماکے میں امن مشن کے 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے سے اقوامِ متحدہ امن مشن کی گاڑی بھی تباہ ہوئی ہے۔

2 روز قبل بھی جنوبی لبنان کے دیہات میں پروجیکٹائل دھماکے سے اقوامِ متحدہ امن مشن کا 1 اہلکار جاں بحق ہوا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید