پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ اور ماڈل حنا چوہدری نے ماضی میں لب فلرز استعمال کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
حال ہی میں حنا چوہدری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق کئی اہم انکشافات کیے۔
گفتگو کے دوران حنا چوہدری نے کاسمیٹک سرجری کے بڑھتے ہوئے رجحان پر بھی بات کی اور کہا کہ شوبز انڈسٹری میں خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے مختلف کاسمیٹک طریقہ کار عام ہو چکے ہیں، تاہم اکثر اداکار اور اداکارائیں اس حوالے سے کھل کر بات نہیں کرتیں۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے تقریباً 4 سال قبل اپنے ہونٹوں کی ساخت بہتر بنانے کے لیے لپ فلرز کروائے تھے کیونکہ میرے ہونٹ قدرتی طور پر باریک تھے اور میں انہیں قدرے بھرا ہوا دیکھنا چاہتی تھی، تاہم ایک ڈرامے کے دوران کیریکٹر کی ڈیمانڈ پر پروڈیوسرز نے مجھے دوبارہ فلرز کروانے سے منع کر دیا تھا۔
حنا چوہدری نے کہا کہ اس کے بعد سے میں نے اپنے چہرے پر کوئی مزید کاسمیٹک پروسیجر نہیں کروایا۔