ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ امریکا و اسرائیل حملوں میں کینسر کی ادویات کی فیکٹری کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی و اسرائیلی حملے میں کینسر کی دوا ساز فیکٹری کے علاوہ قشم شہر میں ایک ڈی سیلینیشن پلانٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایرانی وزارتِ صحت کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ قشم شہر کا ڈی سیلینیشن پلانٹ حملے کے باعث بند ہو گیا ہے جسے فوری طور پر فعال کرنا ممکن نہیں ہے۔
دوسری جانب جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔