دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے باضابطہ طور پر خود کار ٹیکسی سروس کا آغاز کر دیا۔
اس ٹیکسی سروس کا آغاز دبئی کی ساحلی پٹی جمیرہ سے متصل رہائشی اور تجارتی علاقے ام سقیم میں ہوا ہے۔
دبئی میں یہ ٹیکسیاں دو چینی خود مختار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چلائی جا رہی ہیں جو کہ عوام کے لیے ’اوبر‘ اور ’اپولو گو‘ ایپ کے ذریعے دستیاب ہیں۔
اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر شہر کے ٹرانسپورٹ نیٹ ورک میں بغیر ڈرائیور کے چلنے والی 100 ٹیکسیاں تعینات کی گئی ہیں۔
حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ جدید ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے اور دبئی کی مستقبل پر مرکوز نقل و حرکت کی حکمتِ عملی کو سپورٹ کرنے کے لیے آنے والے سالوں میں ان کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو گا۔