سعودی دارالحکومت ریاض میں ڈرون کا ملبہ گرنے سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔
سعودی محکمۂ شہری دفاع کے مطابق ریاض کے جنوب مشرقی علاقےالخرج میں ڈرون کا ملبہ گرنے سے 3 گھروں اور کئی گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا۔
دوسری جانب دبئی پورٹ پر ایران کی جانب سے حملے میں بڑے آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق حملے کے بعد متاثرہ آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
اماراتی حکام کے مطابق دبئی کے جنوبی علاقے میں میزائل کا ملبہ گرنے سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ میزائل کاملبہ گرنے سے املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔