• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ زیادہ عرصہ نہیں چلے گی، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ۔فوٹو: فائل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ۔فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران جنگ زیادہ عرصہ نہیں چلے گی، ہم وہاں زیادہ عرصے تک نہیں رہیں گے۔

امریکی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت انہیں پوری طرح تباہ کر رہے ہیں، یہ مکمل تباہی ہے، ایران کی باقی رہ جانے والی جارحانہ صلاحیتوں کے خاتمے کے لیے ابھی مزید کام کرنا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے ان کے پاس اب کوئی طاقت باقی نہیں رہی، جو ممالک آبنائے ہرمز استعمال کرتے ہیں، انہیں جا کر اسے کھولنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو تیل کو کنٹرول کر رہا ہوگا اسے آبنائے ہرمز کھول کر خوشی ہوگی، ایران جنگ میں میرا واحد مقصد اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران اب جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا، جب ہم چلے جائیں گے تو آبنائے ہرمز خود بخود کُھل جائے گی۔

اس سے قبل امریکا کے وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا تھا کہ امریکا کے پاس آپشن بہت زیادہ اور ایران کے پاس آپشن محدود ہیں۔ آنے والے دن ایران جنگ کےلیے فیصلہ کُن ہوں گے اور ایران کچھ نہیں کر سکے گا۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ بھرپور طاقت سے ایران کے اندر حملے کر رہے ہیں، ایران کی فضائی حدود میں کارروائیاں کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید