• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا دو سے تین ہفتوں میں ایران سے نکل جائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا دو سے تین ہفتوں میں ایران سے نکل جائے گا، ممکنہ طور پر اس سے پہلے ڈیل ہو سکتی ہے۔

اپنے آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے، ایران میں پہلے ہی رجیم تبدیل کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر فرانس اور دیگر چند ممالک تیل اور گیس چاہتے ہیں تو وہ آبنائے ہرمز جائیں گے، میرا خیال ہے وہ اپنا دفاع کرسکیں گے۔

امریکی صدر نے واضح کہا کہ آبنائے ہرمز میں جو کچھ ہوگا اس سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہوگا، انہیں اپنی حفاظت خود کرنا ہوگی، کوئی وجہ نہیں کہ ہم ان کی حفاظت کریں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ لوگ مجھ پر بادشاہ ہونے کا الزام لگاتے ہیں، بتائیں یہ لوگ پچھلے چار سال کے دوران کیا کرتے رہے؟

انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں بارڈر کھلے رکھیں اور کریمنلز امریکا میں داخل ہوں، مخالفین نے 25 ملین لوگوں کو امریکا داخل ہونے دیا۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس کی حفاظت کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، وائٹ ہاؤس میں بہت سے کام کرائے، پیسے چند بڑی کمپنیوں اور امیر افراد نے دیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید