ایرانی بحریہ کے شہید رئیر ایڈمرل علی رضا تنگسیری کی میت بندر عباس سے تہران منتقل کی جارہی ہے جہاں انہیں پورے اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔
پاسداران انقلاب نیوی کے رئیر ایڈمرل علی رضا تنگسیری کی میت کھلےٹرک میں رکھ کر بندر عباس کے امام خمینی اسکوائر سے جامع مسجد لائی گئی جبکہ راستے میں ہزاروں افراد سڑک کے دونوں طرف موجود تھے۔
واضح ریے کہ رئیر ایڈمرل علی رضا کو امریکا اور اسرائیل نے حملے میں شدید زخمی کردیا تھا، وہ دو روز پہلے وہ چل بسے تھے۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید مجتبہ حسینی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایرانی بحریہ کی قوت اور مزاحمت پہلے سے کہیں زیادہ طاقت سے جاری رہے گی۔