• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت انٹرنیٹ بندش میں بدترین ممالک میں سرِ فہرست

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

عالمی ڈیجیٹل حقوق کی تنظیم ایکسز ناؤ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت انٹرنیٹ بندش میں بدترین ممالک میں سرِفہرست ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیٹ بندش کے حوالے سے بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت میں 2025ء میں 65 مرتبہ انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کیا گیا۔

گزشتہ سال بھارت میں کیا گیا انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کسی بھی جمہوری ملک میں سب سے زیادہ ہے۔

اس سے قبل بھارت میں 2018ء میں 134 اور 2019ء میں 121 مرتبہ انٹرنیٹ مکمل طور پر معطل کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں 12 ریاستوں اور علاقوں میں بار بار اندرونی خلفشار، تشدد اور تنازعات پر انٹرنیٹ بند کیا گیا اور اب بھی وہاں لوگوں کی آواز پر کنٹرول کو ترجیح دی جاتی ہے جو قطعاً جمہوری اقدار میں شمار  نہیں کیا جا سکتا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید