• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ جاری رکھنے کا اعلان، عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا ہوگیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران جنگ جاری رکھنے کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 4 فیصد اضافے سے 105 ڈالر 55 سینٹ فی بیرل ہو گئی۔

ڈبلیوٹی آئی کی قیمت 3 فیصد اضافے سے 103 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے قوم سے خطاب میں کہا کہ اگلے دو سے تین ہفتوں کے دوران ایران پر سخت حملے کریں گے، پتھر کے زمانے میں پہنچا دیں گے، ایران کے تیل کو نشانہ بنا سکتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مشرق وسطیٰ کے تیل سمیت ان کی کسی چیز کی ضرورت نہیں، امریکا کو آبنائے ہرمز کی کوئی ضرورت نہیں، تنازع ختم ہو گا تو آبنائے ہرمز قدرتی طور پر کھل جائے گی۔

صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اب آئل اور گیس کا نمبر ون پروڈیوسر ہے، ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی سعودیہ اور روس کی مشترکہ پیداوار سے زیادہ تیل اور گیس پیدا کرنا ہے، میرا پہلا مشورہ ہے تیل امریکا سے خریدیں، ہمارے پاس تیل بہت ہے، دوسرا مشورہ ہے ہرمز جائیں، اسے حاصل کریں اور استعمال کریں۔ایران جنگ کا مشکل کام کرچکے، اب ہرمز کو حاصل کرنا آسان ہوگا۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید