متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
ٹیلی فون پر گفتگو میں دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے اور عالمی امن و استحکام کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے شہریوں اور تنصیبات کو نشانہ بنانے پر ایرانی حملوں کی مذمت کی۔
شیخ محمد بن زاید النہیان اور ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی معیشت اور میری ٹائم سیکیورٹی پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ایرانی کارروائیاں خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔