• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے ایران جنگ کو امریکی بچوں کے مستقبل کی سرمایہ کاری قرار دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ— فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ— فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ کو امریکی بچوں کے مستقبل کی سرمایہ کاری قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری تنازع امریکا کے بچوں کے محفوظ اور بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ آپ کے بچوں اور آپ کی نسلوں کے مستقبل میں ایک حقیقی سرمایہ کاری ہے۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پوری دنیا ہمیں دیکھ رہی ہے اور وہ ہماری طاقت، قوت اور ذہانت کو نظر انداز نہیں کر سکتی، وہ جو کچھ دیکھ رہی ہے، اس پر یقین نہیں کر پا رہی۔

تقریباً 20 منٹ کے اس خطاب میں ٹرمپ نے اتحادی ممالک پر بھی زور دیا کہ وہ ہمت کریں اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا کو اس راستے کی ضرورت نہیں۔

ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنا مؤقف دہرایا کہ یہ جنگ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے ضروری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ان کے اپنے انٹیلیجنس سربراہ نے تسلیم کیا تھا کہ تہران جوہری ہتھیار کے حصول کی کوشش نہیں کر رہا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید