اماراتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ایرانی کمیونٹی معاشرے کا اہم حصہ ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اماراتی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی شہری ملک کی ثقافت اور معاشرت میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔
امارات کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ یو اے ای میں ایرانی کمیونٹی کی رہائش سے متعلق میڈیا کے دعوے غلط ہیں۔
اماراتی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کی رہائش سے متعلق تمام معاملات قوانین کے تحت طے کیے جاتے ہیں۔
وزارتِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ یو اے ای میں تمام رہائشیوں کے حقوق، تحفظ اور فلاح کو یقینی بنایا جاتا ہے۔