• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عفت عمر کی شوہر کیساتھ محبت بھری گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

—فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
—فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عفت عمر کی بیٹی نور جہاں کی شادی کی تقریب میں شوہر عمر عالم سے محبت بھری گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

حال ہی میں عفت عمر کی بیٹی نور جہاں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں اور اس شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

شادی کی تقاریب سے وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں اداکارہ کو بیٹی کی شادی کے موقع پر اپنی محبت اور شادی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


 اُنہوں نے بتایا کہ جب میں عمر عالم کی محبت میں گرفتار ہوئی تو سب نے مجھ سے کہا کہ یہ مجھ سے کبھی شادی نہیں کریں گے۔

عفت عمر نے بتایا کہ لوگوں کی یہ باتیں سننے کے بعد میں نے کہا کہ اب تو مجھے چیلنج کر دیا گیا ہے، میں ثابت قدم رہی اور آج ہماری شادی کو 27 سال ہو گئے ہیں۔

اس موقع پر اداکارہ کے شوہر نے ان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ساتھ میرا سفر بہت اچھا گز رہا ہے اور ہمیں ان شاء اللّٰہ اب اپنے نواسے یا نواسی کا انتظار ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید