• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائیک ہیسن کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اپ ڈیٹ جاری

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے اپنی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اپ ڈیٹ جاری کر دی۔

مائیک ہیسن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے علاج سے متعلق معلومات پر مبنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ میرے لیے یہ ہفتہ کافی بڑا رہا ہے، میری ریڑھ کی ہڈی سے فیسسٹ سائینوول سسٹ کامیابی سے نکال دی گئی۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے لکھا ہے کہ میرے سرجن ڈاکٹر آصف بشیر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کا شکریہ جنہوں نے میرا پورا خیال رکھا۔

اُنہوں نے مزید لکھا ہے کہ میری ذاتی سیکیورٹی نے بھی چند دنوں کے لیے ایک دوست اور نرس کی طرح خیال رکھا۔

مائیک ہیسن نے یہ بھی لکھا ہے کہ اب میں گھر پہنچ چکا ہوں اور نیوزی لینڈ میں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاروں گا۔

واضح رہے کہ مائیک ہیسن کی سرجری پاکستان میں لاہور کے مقامی اسپتال میں  ہوئی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید