کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ بارش ناظم آباد (پاپوش نگر) میں 69.6 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ کیماڑی میں اب تک 56 ملی میٹر اور سعدی ٹاؤن میں 48 ملی میٹر بارش رکارڈ ہوئی۔
میٹ کمپلیکس یونیورسٹی روڈ پر 44.2 ملی میٹر، بحریہ ٹاؤن میں 43.5 ملی میٹر، اورنگی ٹاؤن میں 39.4 ملی میٹر اور گلشنِ معمار میں 36 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سرجانی ٹاؤن اور جناح ٹرمینل پر 35، 35 ملی میٹر، ڈی ایچ اے فیز ٹو میں 33 ملی میٹر اور اولڈ ایئر پورٹ کے علاقے میں 32.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
پی اے ایف فیصل بیس پر 30.4 اور مسرور بیس پر 29 ملی میٹر جبکہ کورنگی میں 18.2 ملی میٹر اور گلشنِ حدید میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔