ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران کے پاستور انسٹیٹیوٹ پر امریکی اسرائیلی حملے کو انتہائی شرمناک قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر بیان میں انھوں نے کہا کہ یہ دردناک، ظالمانہ اور قابلِ نفرت حملہ صرف جنگی جرائم نہیں بلکہ بنیادی انسانی اقدار پر وحشیانہ حملہ ہے۔
پاستور انسٹیٹیوٹ ایران اور پورے مشرقِ وسطیٰ کا سب سے قدیم اور ممتاز صحت کا تحقیقی مرکز ہے، جو 1920 میں فرانس اور ایرانی حکومت کے درمیان ایک معاہدے کے تحت قائم کیا گیا تھا۔