• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگائے جانے کی مخالفت کردی

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی : فائل فوٹو
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی : فائل فوٹو 

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگائے جانے کی مخالفت کردی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ  نیشنل پالیسی بنا کر چھوڑ دی جاتی ہے، عملدرآمد نہیں کیا جاتا۔ یہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جاتے ہیں تو ہم اس کی مخالفت کریں گے، آج بھی میں نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت کی۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ ہماری وفاقی حکومت کے ساتھ تین چار ملاقاتیں ہوئیں، میں نے اپنا اور عوام کا مقدمہ وفاقی حکومت کے سامنے رکھا، وفاقی حکومت ہمیں ہمارا حق نہیں دے رہی، این ایف سی میں ہمارا حق نہیں دیا جا رہا،  2018 سے آج تک این ایف سی کا حق غیر آئینی طور پر تقسیم ہو رہا ہے، ہمارا شرکت کا مقصد کے پی کے مسائل سامنے رکھنا تھا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ نیشنل پالیسی کےتحت ہمارے متاثرین کو بھی حق نہیں دیا جا رہا، آپریشن سے جو لوگ دربدر ہوئے ان کو خیبر پختونخوا حکومت پیسے دے رہی ہے، ہم اب تک ان لوگوں پر 15 ارب روپے لگا چکے ہیں، اس مرتبہ تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب خیبرپختونخوا میں آیا، اربوں روپے نقصان ہوا،  سیلاب کی مد میں وفاق نے ہمیں ایک روپیہ بھی نہیں دیا۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت اپنے وسائل سے متاثرین کی مدد کر رہی ہے، ہمارے بجٹ پر کٹ لگایا جارہا ہے، ریلیف پیکج کے علاوہ ہمارے بجٹ پر 20 سے 30 ارب روپے کٹ لگایا جا رہا تھا۔

قومی خبریں سے مزید