• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شو میں بچپن کی غلط تصویر دکھانے پر جویریا مشکل میں آگئیں

پاکستان کی نامور ٹیلی ویژن میزبان و اداکارہ جویریا سعود مشکل میں پھنس گئیں، شو کے دوران بچپن کی غلط تصویر دکھانے کے باعث انہیں قانونی کارروائی کا سامنا ہے۔ 

ایک عید اسپیشل پروگرام کے دوران وہ اس وقت تنازع کا شکار ہوئیں جب ایک سیگمنٹ میں بچپن کی غلط تصویر استعمال کی گئی۔

پروگرام میں مشہور شخصیات کی بچپن کی تصاویر دکھا کر اندازہ لگانے کا کھیل پیش کیا گیا، جس میں مہوش حیات، اقرا عزیز، سجل علی اور عاطف اسلم کی تصاویر شامل تھیں۔

تاہم، ایک تصویر کو اداکارہ یمنیٰ زیدی کی بچپن کی تصویر قرار دیا گیا، جو دراصل ایک کم عمر لڑکی فریال حمید کی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فریال کے والد نے میڈیا کو بتایا کہ یہ تصویر ان کی اہلیہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اجازت کے بغیر لی گئی اور شو میں استعمال کی گئی، جس سے ان کی بیٹی کی شناخت کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ سنگین ہے اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔

بعدازاں یمنیٰ زیدی نے انسٹاگرام پر وضاحت کی کہ تصویر ان کی نہیں ہے۔ عوامی ردعمل کے بعد جویریا سعود نے معافی مانگی اور کہا کہ ٹیم نے سوشل میڈیا سے تصویر بغیر تصدیق کے استعمال کی، جس پر انہیں افسوس ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید