• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار راجپال یادیو کیخلاف چیک باؤنس کیس میں فیصلہ محفوظ


فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

دہلی ہائی کورٹ نے اداکار راجپال یادیو کے خلاف چیک باؤنس کیس میں فیصلہ محفوظ کر لیا۔

واضح رہے کہ یادیو اس سال کے آغاز میں اس معاملے پر کچھ عرصہ کے لیے تہاڑ جیل میں بھی رہ چکے ہیں۔

سماعت کے دوران عدالت نے ان کے مؤقف میں تضادات پر سوال اٹھائے اور کہا کہ دیے گئے وعدے اور موجودہ بیانات میں فرق ہے۔

شکایت کنندہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ یادیو سزا قبول کر چکے ہیں اور اب ذمہ داری سے نہیں بچ سکتے۔

عدالت نے فریقین کو تصفیہ کی تجویز دی، تاہم یادیو نے اسے قبول کرنے سے انکار کیا۔ انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے کہا، ’میں جذباتی نہیں ہوں، مجھے پانچ بار اور جیل بھیج دیں۔‘

واضح رہے کہ یہ تنازع 2010 سے جاری ہے، جب نامور کامیڈین نے فلم سازی کی دنیا میں قسمت آزمانے کیلئے اپنی فلم اتا پتہ لاپتہ کے لیے پانچ کروڑ روپے کا قرض لیا تھا۔

یہ فلم بری طرح ناکام رہی اور مالی تنازع بڑھ کر 9 کروڑ روپے تک جا پہنچا۔ 2018 میں ٹرائل کورٹ نے راجپال یادیو کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی تھی، جسے 2019 میں برقرار رکھا گیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید