• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریشم اور دیدار کے درمیان پرانا تنازع پھر بھڑک اٹھا، الزامات اور جوابی وار

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

لالی ووڈ کی سینئر اداکاراؤں ریشم اور دیدار کے درمیان پرانی لفظی جنگ ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی، دونوں اداکارائیں ٹی وی پر ایک دوسرے پر سخت الزامات عائد کر رہی ہیں۔

دیدار نے ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کے دوران ریشم کو منفی شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے قریبی دوستوں کو نشانہ بناتی ہیں اور شوبز انڈسٹری میں بیشتر افراد ان کے رویے کا شکار ہو چکے ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ریشم لوگوں کی زندگیاں تباہ کرتی ہیں اور میں ایسی شخصیت نہیں بننا چاہتی۔

دوسری جانب ریشم نے ایک انٹرویو میں دیدار کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دیدار خود زیادہ معروف نہیں ہیں اور وہ زیادہ تر کسی کی بہن کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

 انہوں نے دعویٰ کیا کہ مجھ پر تنقید کرنے والے دراصل میرے فلاحی کاموں خصوصاً لنگر کی وجہ سے حسد کا شکار ہیں۔

ریشم نے حالیہ پروگرام میں دیدار اور ذیشان روکھڑی کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھ پر کی جانے والی تنقید دراصل میرے فلاحی کاموں سے جلن کا نتیجہ ہے، جبکہ وہ طویل عرصہ تھیٹر سے وابستہ رہنے کے باوجود اپنی الگ شناخت بنانے میں ناکام رہی ہیں اور اب بھی زیادہ تر نرگس کی بہن کے طور پر پہچانی جاتی ہیں۔

اس تنازع کے بعد دیدار نے سوشل میڈیا پر اپنی سینڈل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سخت پیغام دیا کہ میری جوتی بھی معافی نہیں مانگے گی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ معاملہ مزید گرم ہو گیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید