جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومتی جماعتیں عوام میں جانے کا حوصلہ نہیں رکھتیں۔
جے یو آئی راولپنڈی ڈویژن کے ذمے داران کے اجلاس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بےامنی کے ماحول میں عوامی اجتماعات امن پسندوں کو حوصلہ دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوامی اجتماعات قوم کی زندگی کی علامت اور امن دشمنوں کی حوصلہ شکنی کا باعث ہیں، حکومتی جماعتیں عوام میں جانے کا حوصلہ نہیں رکھتیں۔