• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد اقصیٰ کی بندش کا 35 واں دن، گیٹ پر اسرائیلی فوج تعینات، تنقید پر خطیب زیر حراست

 
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے مسجد کے خطیب شیخ علی جبارین کو حراست میں لے لیا۔

عرب میڈیا کے مطابق شیخ جبارین نے خطبہ جمعہ میں مسجد اقصٰی کی بندش اور اسرائیل پر تنقید کی تھی۔

واضح رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کی بندش کا آج 35 واں دن ہے۔ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری مسجد کے صدر دروزہ باب العامود پر تعینات ہے۔ 

مقبوضہ بیت المقدس سے عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے نمازیوں کو مسجد اقصیٰ آنے سے روک دیا جبکہ متعدد نمازیوں کو گرفتار بھی کیا۔ تنقید پر خطیب زیر حراست ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سیکڑوں افراد نے نماز جمعہ مسجد اقصیٰ کے قریبی مساجد اور شاہراہوں پر ادا کی۔ نماز کا بڑا اجتماع مسجد اقصیٰ کے قریب شاہراہ صلاح الدین ایوبی پر ہوا۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید